حضرت عامر بن امیہؓ
حضرت عامر بن امیہ حضرت ھشام بن عامر کے والد تھے۔ بدر میں شامل تھے اور احد میں شہید ہوئے۔ قبیلہ بنو عدی بن نجار میں سے تھے۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3 صفحہ 389 عامر بن امیہؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء)
حضرت ھشام بن عامر سے روایت ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے احد کے شہداء کو دفنانے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپؐ نے فرمایا کہ وسیع قبر کھودو اور دو یا تین کو ایک قبر میں اتار دو۔ فرمایا کہ جس کو قرآن زیادہ آتا ہو اس کو پہلے اتارو۔ حضرت ھشام بن عامر بیان کرتے ہیں کہ میرے والد عامر بن امیہ کو دو آدمیوں سے پہلے قبر میں اتارا گیا۔(سنن الترمذي أبواب فضائل الجھاد ، ما جاء في دفن الشھداء حدیث 1713)
حضرت عامر کے بیٹے ھشام بن عامر ایک مرتبہ حضرت عائشہؓ کے پاس گئے تو انہوں نے فرمایا کہ عامر کیا خوب شخص تھا۔ لیکن آپ کی پھر نسل نہیں چلی۔ (اسد الغابۃ جلد 3 صفحہ 12، عامر بن امیۃ، دار الفکر النشر و التوزیع بیروت 2003ء)