حضرت عامر بن بُکَیْرؓ

خطبہ جمعہ 12؍ اکتوبر 2018ء

حضرت عامر بن بُکَیْر کا تعلق قبیلہ بنو سعد سے تھا۔ حضرت عامر غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور آپ کے ساتھ آپ کے بھائی حضرت ایاس بن بُکَیْر ، حضرت عاقل بن بُکَیْر اور حضرت خالد بن بُکَیْر غزوہ بدر میں شامل ہوئے اور یہ سب بعد کے غزوات میں بھی شامل ہوئے۔ ان سب بھائیوں نے دارارقم میں اسلام قبول کیا تھا۔ حضرت عامر بن بُکَیْر جنگ یمامہ والے دن شہید ہوئے۔ (الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب جلد2 صفحہ788 عامر بن بکیر، دار الجیل بیروت 1992ء)