حضرت عامر بن سلمہؓ
حضرت عامر بن سَلَمہؓ کو عمرو بن سلمہؓ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کا تعلق قبیلہ بَلِیّ سے تھا۔ بلیّ عرب کے ایک قدیم قبیلہ قُضَاعہ کی ایک شاخ ہے جو یمن کے علاقے میں واقع ہے۔ اسی نسبت سے انہیں عامر بن سلمہ بَلَوِیؓ بھی کہا جاتا ہے۔ حضرت عامر انصار کے حلیف تھے۔ حضرت عامر بن سلمہؓ کو غزوۂ بدر اور احد میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔ (السیرۃ النبویۃ لابن ہشام صفحہ468، الانصار و من معھم من بنی جزء وحلفائھم، دارالکتب العلمیة 2001ء) (الطبقات الکبریٰ جلد 3 صفحہ280، عامر بن سلمة داراحیاء التراث العربی بیروت لبنان 1996ء) (اسدالغابۃ جلد 3 صفحہ 121 عامر بن سلمہ، دارالکتب العلمیۃ بیروت 2008ء)