حضرت عامر بن مخلدؓ

خطبہ جمعہ 23؍ نومبر 2018ء

حضرت عامر بن مخلد کی والدہ کا نام عمارہ بنت خنساء تھا۔ ان کا تعلق خزرج کے قبیلے بنو مالک بن نجار سے تھا۔ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے اور احد کے دن یہ شہید ہوئے۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3 صفحہ 375-376 عامر بن مخلدؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء)