حضرت عبداللہ بن اَلَّربِیْع انصاریؓ

خطبہ جمعہ 28؍ دسمبر 2018ء

حضرت عبداللہ بن اَلَّربِیْع کا تعلق خزرج قبیلے کی شاخ بَنُو اَبْجَرْ سے تھا اور آپ کی والدہ کا نام فاطمہ بنت عمرو تھا۔ آپ بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل تھے اور آپ کو غزوۂ بدر اور احد اور جنگ مؤتہ میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔ جنگ مؤتہ میں آپ نے شہادت کا رتبہ پایا۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3 صفحہ 407 عبد اللہ بن الربیعؓ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء) (تاریخ مدینۃ دمشق جلد 2 صفحہ 11 باب سرایا رسول اللہﷺ الیٰ الشام وبعوثہ الاوائل مطبوعہ دار الفکر بیروت 1995ء)