حضرت عبداللہ بن عبد مناف ؓ
حضرت عبداللہ بن عبد مناف ہیں جن کا تعلق قبیلہ بنو نعمان سے تھا۔(السیرۃ النبویۃ لابن ھشام جزء دوم صفحہ410، من حضر بدراً من المسلمین،دارالکتاب العربی بیروت2008ء) ابو یحيٰ ان کی کنیت تھی ان کی والدہحُمَیمہ بنت عبید تھیں ۔ ان کی ایک بیٹی تھیں ان نام بھی حُمَیمہ تھا جن کی والدہ رُبَیِّع بنت طفیل تھیں ۔آپ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے تھے۔(الطبقات الکبریٰ لابن سعد جلد3 صفحہ292 عبد اللہ بن عبد مناف، دار احیاء التراث العربی بیروت1996ء)