حضرت عبداللہ بن عبس انصاریؓ
حضرت عبداللہ بن عبس انصاری کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو عدی سے تھا۔ بعض نے ان کا نام عبداللہ بن عُبَیْس بیان کیا ہے۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر اور اس کے بعد ہونے والے تمام غزوات میں شامل ہوئے۔ (الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب جلد 3 صفحہ75 عبد اللہ بن عبس، دار الکتب العلمیۃ بیروت2002ء)