حضرت عبداللہ بن عرفطہؓ
حضرت عبداللہ بن عرفطہ حضرت جعفرؓ بن ابی طالب کے ہمراہ ہجرت حبشہ میں شامل ہوئے تھے اور ایک روایت جو حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کی ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نجاشی کی طرف بھیجا تھا اور ہم لوگ اسّی کے قریب تھے۔ (مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحہ 201 حدیث 4400 مسند عبد اللہ بن مسعودؓ مطبوعہ عالم الکتب بیروت 1998ء)
حضرت عبداللہ بن عرفطہ غزوۂ بدر میں شریک ہوئے تھے۔(استیعاب جلد 3 صفحہ949 عبد اللہ بن عرفطہؓ مطبوعہ دار الجیل بیروت 1992ء)