حضرت عبداللہ بن قَیس بن صخر انصاریؓ

خطبہ جمعہ 12؍ اکتوبر 2018ء

حضرت عبداللہ بن قَیس بن صخر انصاری کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو سلمہ سے تھا۔ آپ اپنے بھائی مَعبد بن قَیس کے ساتھ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہوئے تھے۔ (اسد الغابہ جلد 3 صفحہ 366 عبد اللہ بن قیس مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت) (الطبقات الکبریٰ جلد 3 صفحہ 437 معبد بن قیس مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت1990ء)