حضرت عبس بن عامر بن عدیؓ
ابن اسحاق نے حضرت عبس بن عامر بن عدی کا نام عبس بیان کیا ہے اور موسیٰ بن عقبہ نے آپ کا نام عبسی بیان کیا ہے۔ ان کی والدہ کا نام ام البنین بنت زھَیر بن ثعلبه تھا۔ ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو سلمه سے تھا۔ حضرت عبس ان ستر انصار صحابہ میں شامل تھے جو بیعت عقبہ میں حاضر تھے اور آپ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے۔ (طبقات الکبریٰ لابن سعد جلد3 صفحہ294، عبس بن عامر، دار احیاء التراث العربی بیروت 1996ء) (اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ جلد 3 صفحہ415 عبس بن عامر الانصاری، دار الفکر بیروت 2003ء)