حضرت عمرو بن ابی سرحؓ

خطبہ جمعہ 23؍ نومبر 2018ء

واقدی نے حضرت عمرو بن ابی سرح کا نام معمر بن ابی سرح بیان کیا ہے۔ قبیلہ بنو حارث بن فہر میں سے تھے۔ ابوسعید ان کی کنیت تھی۔ تیس ہجری کو مدینہ منورہ میں حضرت عثمانؓ کے دور میں ان کی وفات ہوئی۔ ان کے بھائی حضرت وہب بن ابی سرح مہاجرین حبشہ میں سے تھے۔ دونوں بھائی غزوۂ بدر میں شامل ہوئے۔ غزوۂ احد اور غزوۂ خندق اور دیگر مشاہد میں بھی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے۔ ان کی نسل کوئی نہیں چلی۔ (اسد الغابۃ جلد 3صفحہ 724-725، عمرو بن ابی سرح، دارالفکر النشر و التوزیع بیروت 2003ء)

مکہ سے مدینہ ہجرت کی تو حضرت کلثوم بن ہدم کے مکان پر آکر قیام کیا۔  (الطبقات الکبریٰ لابن سعد جلد 3 صفحہ 318، معمر بن ابی سرح، دار الکتب العلمیۃ بیروت 1990ء)