حضرت عَمرو بن حارثؓ

خطبہ جمعہ 3؍ مئی 2019ء

 حضرت عَمرو بن حارثؓ کا تعلق قبیلہ بنو حارث سے تھا۔ بعض نے آپؓ کا نام عمرو بیان کیا ہے جبکہ دیگر آپؓ کا نام عامر بھی بیان کرتے ہیں۔ آپؓ کی کنیت ابو نَافِع تھی۔ حضرت عَمروؓ نے شروع میں ہی مکہ میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ آپؓ ہجرتِ حبشہ ثانیہ میں شامل تھے۔ آپ کو غزوۂ بدر میں شمولیت کی سعادت نصیب ہوئی۔ (السیرة النبویہ لابن ہشام صفحہ463، باب من حضر بدرا من المسلمین، دارالکتب العلمیہ بیروت2001ء) (الاستیعاب فی معرفة الاصحاب لابی عمر جلد3 صفحہ 255، عمرو بن حارث، دارالکتب العلمیہ بیروت 2002ء) (اسد الغابہ فی معرفة الصحابہ لابن اثیر جلد4، صفحہ197، عمرو بن حارث، دارالکتب العلمیہ بیروت2008ء)