حضرت عَنْترہ مولیٰ سُلَیمؓ

خطبہ جمعہ 19؍ جولائی 2019ء

حضرت عَنْترة حضرت سُلَیْم بن عمروؓ کے آزاد کردہ غلام تھے۔ یہ حضرت عَنْترہ سُلَمِی ذَکوانِی تھے اور وہ قبیلہ بنو سَوَاد بن غَنَم کے حلیف تھے جو انصار کی ایک شاخ تھی۔ حضرت عَنْترہؓ غزوۂ بدر اور غزوۂ احد میں شامل ہوئے۔ غزوۂ احد کے روز شہید ہوئے۔ انہیں نَوفَل بن مُعَاوِیہ دِیْلِیّ نے شہید کیا۔ ایک قول کے مطابق حضرت عنترہ کی وفات جنگ صِِفّین میں حضرت علیؓ کے دور ِخلافت میں 37؍ ہجری میں ہوئی۔ (الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب جلد 3 عَنْتَرَۃ السُلَمِيّ صفحہ 1246 دارالجیل بیروت 1992ء)