حضرت عُبَادہؓ بن خَشْخَاشْ

خطبہ جمعہ 7؍ دسمبر 2018ء

حضرت عُبَادہؓ بن خَشْخَاشْ کا نام واقدی نے عَبْدَہ بن حَسْحَاسْ بیان کیا ہے جبکہ ابنِ مَنْدَہ نے آپ کا نام عُبَادہؓ بن خَشْخَاشْ عَنْبَرِی بیان کیا ہے۔ بہرحال ان کا تعلق قبیلہ بَلِّی سے تھا۔ حضرت مُجَذَّرْ بن ذِیَاد کے چچا زاد بھائی تھے اور ان کی والدہ کی طر ف سے بھی بھائی تھے۔ آپ بَنُو سَالِم کے حلیف تھے۔(اسدالغابہ جلد نمبر 3 صفحہ 53 عُبَادہؓ بن خَشْخَاش)

حضرت عُبَادہؓ بن خَشْخَاشْغزوۂ بدر میں شریک تھے۔ آپؓ نے قیس بن سائِب کو غزوۂ بدر میں قید کیا تھا۔ حضرت عُبَادہؓ بن خَشْخَاشْغزوۂ احد کے دن شہید ہوئے اور آپؓ کو حضرت نُعمان بن مالک اور حضرت مُجَذَّرْ بن ذِیَاد کے ساتھ ایک قبر میں دفن کیا گیا۔ (اسد الغابہ جلد 3 صفحہ 157 عبادہ بن الخشخاشؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 2003ء)، (اسد الغابہ جلد 3 صفحہ 513 عبدہ بن الحسحاسؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 2003ء)