حضرت عُبَیْد بن ابُو عُبَید انصاری اَوْسِیؓ
حضرت عُبَیْد کا پورا نام حضرت عُبَیْد بن ابُو عُبَید انصاری اَوْسِیؓ تھا۔ ابن ہشام کے مطابق آپؓ قبیلہ اَوس کے خاندان بنو امیہ سے تعلق رکھتے تھے۔ حضرت عُبَیدؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غزوۂ بدر، غزوۂ احد اور غزوۂ خندق میں شامل ہوئے تھے۔ (اسدالغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ المجلد الثالث صفحہ538-539 دارالکتب العلمیہ بیروت 2008ء) (السیرۃ النبویہ لابن ہشام صفحہ465، الْأَنْصَارُ وَمَنْ مَعَهُمْ، دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان2001ء) (الطبقات الکبرٰی لابن سعد جزء3 صفحہ243 وَمِنْ حُلَفَاءِ بَنِيْ ظَفَرْ، عُبَيْد بِنْ أَبِيْ عُبَيْد، دارا لاحیاء التراث العربی بیروت لبنان1996ء) اس سے زیادہ ان کی مزید تفصیل نہیں ہے۔