حضرت عُصَیمہ انصاریؓ

خطبہ جمعہ 23؍ نومبر 2018ء

حضرت عُصَیمہ کا تعلق قبیلہ بنو اشجع سے تھا۔ بنو غنم بن مالک بن نجار کے حلیف تھے۔ غزوہ بدر اور احد اور خندق اور دیگر تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک رہے۔ آپ نے حضرت معاویہ بن ابی سفیانؓ کے دور میں وفات پائی۔(الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 377 عصیمۃؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء)