حضرت عِیَاض بِن زُہَیْرؓ

خطبہ جمعہ یکم مارچ 2019ء

حضرت عِیَاض  بِن زُہَیْرؓ  کی کنیت ابو سعد تھی۔ حضرت عِیاض ؓکی والدہ کا نام سَلْمیٰ بنتِ عَامِر تھا۔ آپؓ کا تعلق فِہْر قبیلہ سے تھا۔ آپؓ حبشہ کی طرف دوسری ہجرت میں شامل ہوئے۔ وہاں سے واپس آ کر مدینہ ہجرت کی اور حضرت کُلْثُوم بن الہِدْم ؓکے ہاں قیام کیا۔ آپؓ نے غزوۂ بدر، غزوۂ احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں شرکت کی۔ حضرت عثمانؓ کے زمانہ خلافت میں تیس ہجری میں مدینہ میں آپؓ نے وفات پائی اور ایک روایت میں ہے کہ آپؓ کی وفات شام میں ہوئی۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 318-319 عیاض بن زھیر مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء) (اسد الغابہ جلد 4صفحہ 311 عیاض بن زھیر مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت2003ء)