حضرت مالک بن قُدَامَہؓ
حضرت مَالِک بن قُدَامَہؓ کے والد کا نام قُدَامَہ بن عَرْفَجَہ تھا جبکہ ایک روایت کے مطابق ان کے دادا کا نام حارث بھی بیان ہوا ہے۔ حضرت مالک یعنی عَرْفَجَہ کے بجائے حارث بھی کہا جاتا ہے۔ حضرت مالک کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس کے خاندان بنو غَنَم سے تھا۔ حضرت مالک اپنے ایک بھائی حضرت مُنْذِر بن قُدَامَہ کے ہمراہ غزوۂ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ حضرت مالک غزوۂ احد میں بھی شریک ہوئے۔ (السیرۃ النبویہ لابن ہشام صفحہ466، الانصار ومَن معھم من بنی غنم، دار الکتب العلمیۃ بیروت 2001) (الطبقات الکبریٰ لابن سعد الجزء الثالث صفحہ 367 مالک بن قدامہ۔ دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان 1990ء)