حضرت مالک بن نُمَیلہؓ

خطبہ جمعہ 12؍ اکتوبر 2018ء

حضرت مالک بن نُمَیلہ کی والدہ کا نام نُمَیلہ تھا۔ ان کو ابن نُمَیلہ کہا جاتا تھا۔ ان کا تعلق قبیلہ مُزَیْنہ سے تھا جو قبیلہ اوس کی شاخ بنی معاویہ کے حلیف تھے۔ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے اور غزوہ احد میں ان کی شہادت ہوئی۔ (الطبقات الکبریٰ لابن سعد جلد3 صفحہ358 مالک ابن نمیلۃ، دار الکتب العلمیۃبیروت1990ء) (اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ جلد4 صفحہ258مالک بن نمیلۃ، دار الفکر بیروت2003ء)