حضرت مسعود بن خلدہؓ

خطبہ جمعہ 12؍ اکتوبر 2018ء

حضرت مسعود بن خلدہ  کا نام مسعود بن خلدہ تھا اور بعض روایات میں مسعود بن خالد بیان ہوا ہے۔ ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو زُرَیق سے تھا۔ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے اور بعض روایات سے پتہ چلتا ہے کہ آپ واقعہ بئر معونہ میں شہید ہوئے جبکہ بعض دیگر روایات میں ہے کہ آپ غزوہ خیبر میں شہید ہوئے۔ (الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب جلد3 صفحہ448 مسعود بن خلدۃ، دار الکتب العلمیۃ بیروت2002ء)، (الاصابہ فی تمییز الصحابہ جلد6 صفحہ281 مسعود بن خلدۃ، دار الکتب العلمیۃ بیروت2005ء)