حضرت مسعود بن سعد انصاریؓ

خطبہ جمعہ 12؍ اکتوبر 2018ء

حضرت مسعود بن سعد انصاری کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو زُرَیق سے تھا۔ غزوہ بدر اور احد میں آپ شریک ہوئے اور بعض کے نزدیک حضرت مسعود بن سعد واقعہ بئر معونہ میں شہید ہوئے جبکہ محمد بن عُمارہ اور ابونُعَیْم کے نزدیک آپ غزوہ خیبر میں شہید ہوئے۔(اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ جلد4 صفحہ369-370 مسعود بن سعد، دار الفکر بیروت2003ء)