حضرت مُدْلِجْ بن عَمْروؓ
حضرت مُدْلِجْ بن عَمْروؓ کا نام مِدْلَاجْ بھی بیان ہوا ہے۔ ان کا تعلق قبیلہ بَنُو سُلَیم کے خاندان بَنُو حُجْر سے تھا۔ یہ بنو کبیر بن غَنْم بن دُوْدَان کے حلیف تھے جبکہ ایک دوسرے قول کے مطابق بَنُو عَمرو بن دُوْدَان کے حلیف تھے جو پھر آگے بَنُو عَبد شَمْس کے حلیف تھے۔ (الطبقات الکبریٰ لابن سعد الجزء الثالث صفحہ 53 مدلاج بن عمرو دار احیاء التراث العربی بیروت 1996ء) (السیرة النبویۃ لابن ہشام صفحہ 460 «ذکر من حضر بدراً من المسلمین» دارالکتب العلمیة بیروت لبنان2001ء) (الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ جزء سادس صفحہ 49 «مدلاج بن عمرو الاسلمی» دارالکتب العلمیة بیروت لبنان2005ء)
حضرت مُدْلِجؓ غزوۂ بدر میں اپنے دو بھائیوں حضرت ثَقْف بِن عَمْروؓ اور حضرت مَالِک بن عَمْروؓ کے ہمراہ شامل ہوئے تھے۔ حضرت مُدْلِج بن عمروؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ بدر، اُحد اور بعد کے تمام غزوات میں شامل ہوئے۔ (الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب جزء رابع صفحہ 31-32 «مدلاج بن عمرو السلمی» دارالکتب العلمیة بیروت2002ء) (اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ جزء الخامس صفحہ 127 مدلج بن عمرو دار الکتب العلمیہ بیروت 2008ء)
حضرت مُدْلِج بن عمروؓ کی وفات پچاس ہجری میں حضرت امیر معاویہؓ کے دور ِحکومت میں ہوئی تھی۔ (الطبقات الکبریٰ لابن سعد الجزء الثالث صفحہ 53 ’’مدلاج بن عمرو‘‘۔ داراحیاء التراث العربی بیروت لبنان1996ء)