حضرت مُعَتِّب بن قُشَیْر انصاریؓ
بعض روایات میں حضرت مُعَتِّب بن قُشَیْر انصاری کا نام مُعَتِّب بن بشیر بھی بیان ہوا ہے۔ ان کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس کی شاخ بنو ضُبَیعۃ سے تھا۔ حضرت مُعتِّب بن قشیر بیعت عقبہ میں شامل تھے۔ آپ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔ (اسد الغابۃفی معرفۃ الصحابۃ جلد4 صفحہ432 معتب بن قشیر، دار الفکر بیروت2003ء)