حضرت نَحَّاب بن ثعلبہ انصاریؓ

خطبہ جمعہ 12؍ اکتوبر 2018ء

حضرت نَحَّاب بن ثعلبہ انصاری ہیں ۔ ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بَلِیّ سے تھا۔ ان کے دو بھائی حضرت عبداللہ اور حضرت یزید تھے۔ ان کے بھائی حضرت یزید بیعت عقبہ اولیٰ اور ثانیہ دونوں میں شامل تھے۔ حضرت نحّاب بن ثعلبہ اپنے بھائی حضرت عبداللہ بن ثعلبہ کے ساتھ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔ حضرت نحّاب بن ثعلبہ کا نام بحّاث بن ثعلبہ بھی بیان ہوا ہے۔ (اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ جلد1 صفحہ230 بحاث بن ثلبۃ، دار الفکر بیروت2003ء) (الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب جلد1 صفحہ267 بحاث بن ثعلبۃ، دار الکتب العلمیۃ بیروت2002ء)