حضرت نُعْمَان بِن سِنَانؓ
حضرت نُعْمَان بِن سِنَانؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو نُعمان سے تھا۔ ابن ہشام نے لکھا ہے کہ حضرت نعمانؓ بنو نُعمان کے آزاد کردہ غلام تھے جبکہ ابن سعدنے انہیں بنو عُبَید بِن عَدِیّ کا آزاد کردہ غلام لکھا ہے۔ حضرت نُعْمَان بِن سِنَانؓ کو غزوۂ بدر اور غزوۂ احد میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔ (السیرۃ النبویہ لابن ہشام صفحه 471، الانصار ومن معھم / من بنی النعمان، دارالکتب العلمیۃ بیروت 2001) (الطبقات الکبریٰ جلد 3 صفحہ 293 ’’النعمان بن سنان داراحیا ء التراث العربی بیروت لبنان 1996ء) (اسد الغابہ فی معرفة الصحابہ جلد 5 صفحہ 315 ’’النعمان بن سنان‘‘ دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان2008ء)