حضرت وہب بن ابی سرحؓ

خطبہ جمعہ 12؍ اکتوبر 2018ء

حضرت وہب بن ابی سرح ایک صحابی ہیں ۔ موسیٰ بن عقبہ کہتے ہیں کہ آپ اپنے بھائی عمرو کے ساتھ غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔

ھیثم بن عدی نے ان کا ذکر مہاجرین حبشہ میں کیا ہے لیکن بَلاذُری نے کہا ہے کہ یہ بات ثابت نہیں ہے۔ صرف بدر میں شریک ہوئے تھے ہجرت حبشہ کا ذکر نہیں ملتا۔ (الاصابۃفی تمییز الصحابۃ جلد6 صفحہ489 وھب بن ابی سرح، دار الکتب العلمیۃ بیروت 2005ء)