کفّار کا طرز عمل
حضرت عبداللہ بن عمروؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک روز مَیں خانہ کعبہ کے قریب موجود تھا تو قریش کے بڑے بڑے لوگ خانہ کعبہ میں اکٹھے ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف باتیں کرنے لگے۔ اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور طواف کرنے لگے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طواف کے دوران ان سرداروں کے قریب سے گزرتے تو کفار آپ پر آوازیں کستے اور بیہودہ باتیں کرتے۔ راوی کہتا ہے کہ مَیں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر دکھ کے آثار محسوس کئے۔
(سیرۃ ابن ہشام ذکر مالقی رسول اللّٰہ من الاذی جلد اوّل صفحہ 289)