مرتبہ مرزا خلیل احمد قمر
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑحکایات شیریں کا یہ مجموعہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ان مبارک ملفوظات سے ماخوذ ہے جو آپ علیہ السلام نے وقتا ًفوقتاً اپنی روح پرور مجالس میں بیان فرمایا کرتے تھے۔
یہ نہایت پُر حکمت اور سبق آموز واقعات شستہ اور سادہ زبان میں انتہائی دلنشین انداز میں بیان ہوئے ہیں اور ان کا مطالعہ بچوں اور بڑوں سب کے لئے یکساں طور پر مفید ہے۔ یہ دلچسپ واقعات اصلاح نفس کے لئے بہت مؤثر ثابت ہوئے ہیں اور اس مختصر کتابچہ کا مطالعہ کرنے والوں کے دل میں اصل ملفوظات پڑھنے کی تحریک پیدا ہوتی ہے۔
یہاں قریباً 3 درجن واقعات و حکایات کو باحوالہ پیش کرکے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وسعت مطالعہ اور سادہ و دلکش انداز تربیت کی جھلکیاں پیش کردی گئی ہیں۔