مکرم ومحترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب مورخ احمدیت نے جلسہ سالانہ ربوہ 1976ء کے موقع پر احمدیت کی امتیازی شان کے موضوع پر زبردست تقریر فرمائی جسے بعد میں کتابی شکل دی گئی اور اس موضوع کی افادیت کی وجہ سے اس کتابچہ کے متعدد ایڈیشن شائع کئے گئے ۔ مولانا موصوف نے اپنے مخصوص انداز میں اس تقریرکے مواد میں جہاں اپنوں کے لئے ازدیاد ایمان کا سامان بہم پہنچایا وہاں اغیار کو تبلیغ حق کے لئے نہایت صائب راہ اپنائی ہےاور اس مختصر گنجائش میں بھی کافی زیادہ علمی و ذوقی نکات جمع کر دیئے ہیں۔