اخلاقِ احمد


شائع کرده مجلس اطفال الاحمدیہ بھارت

مجلس اطفال الاحمدیہ بھارت نے افادہ عام کے لئے اس کتابچہ کو ٹائپ کرواکر شائع کروایا ہے ، جودراصل  1943ء میں حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کے دور صدارت میں پہلی دفعہ شائع کیا گیا تھا۔ تب آپ نے اس کتاب کے دیباچہ میں ’’ہمیں کیا بننا ہے؟‘‘ کے عنوان سے ہدائیت ارشاد فرمائی تھیں، جنہیں شامل اشاعت کیا گیا ہے۔

اس کتاب میں احمدی بچوں کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے پاکیزہ اخلاق و اطوار کی جھلکیاں پیش کرنےکی کوشش کی گئی ہے تا بچوں کو اپنے آقا کے احوال سے اطلاع پاکر ان اخلاق کریمہ کو اپنانے اور اس ھادی کے نقش قدم پر چل کر دین و دنیا کی فلاح کا وارث بننے کی تو فیق مل سکے۔

اس تالیف میں زیادہ تر حضرت قمر الانبیاء مرزا بشیر احمدصاحبؓ  اور حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ  کی تصنیفات سے مذکورہ بالا عنوان کے حوالہ سے اقتباسات  لئے گئے ہیں۔