توہین رسالت کے نازک موضوع پر قرآن کریم، سنت نبویﷺ، احادیث مبارکہ اور بانی اسلام ﷺ کی مقدس زندگی کے واقعات سے مواد کا اقتباس کرکے یہ وقیع مسودہ تیا رکیا گیا ہے جسے چار سو سے زائد صفحات پر ٹائپ میں پیش کیا گیا ہے۔
اس کتاب کے مواد سے بنیادی طور پردو بڑے اضافی فوائد بھی مل رہے ہیں، اولاً حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے احمدیت نے توہین مذہب اور رسالت کرنے والوں سے نپٹنے کا جو طریق اور اسلوب عطا فرمایا ہے وہ محفوظ ہوگیا ہے نیز شاتم رسول کی سزا کے حوالہ سے اردو زبان میں ہر کس و نہ کس نہایت غیر ذمہ داری سے جس تیزی سے اپنی ذاتی اور نفسانی خواہشات کو کتابی شکل میں طبع کروارہا ہے، ان خون آشام نظریات اور اس سختی و تشدد سے لبریز موادکے ماخذ اور منبع کا سراغ لگانے کی بھی اس کتاب میں کوشش کی گئی ہے۔