اسلام کا وراثتی نظام

.

اسلام کا نظام وراثت اپنے اعتدال، توازن اور ترتیب حقوق، نیز متوفی اور ورثاء دونوں کے جذبات کے احترام کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔ دنیا کا کوئی دوسرا نظام وراثت خواہ وہ مذاہب عالم کا پیش کردہ ہو یا  نظریاتی حکومتوں کا مرتب کردہ، اسلامی نظام وراثت کا  مقابلہ نہیں کرسکتا۔

قرآن پاک اور دین اسلام کی اصل زبان چونکہ عربی ہے اس لئے جو لوگ عربی نہیں جانتے وہ اس نظام وراثت کے بے نظیر خوبیوں سے بھی پوری طرح واقفیت حاصل نہیں کرسکتے۔ علاوہ ازیں وارثوں کے حصول کا تعین کا علم حساب سے گہرا تعلق ہے اور پرانا طریق حساب بڑا مشکل اور پیچیدہ نوعیت کا ہے اس لئے بھی اس نظام کو سمجھنےمیں مشکل پیش آ جاتی ہے۔ ان ہر دو مشکلات کو بڑی خوبی اور قابلیت کے ساتھ حل کیا گیا ہے اور ہر مسئلہ کو متعدد مثالوں سے حل کرکے دکھایا گیا ہے۔