اور ان کی وضاحت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قلم سے
بشیر احمد قمرحضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے احمد کے نام سے پکارا، اس کے علاوہ آپؑ کی تحریرات میں آپ کے دیگر صفاتی ناموں کا بھی ذکر ملتا ہے۔ مولانا بشیر احمد قمر (شاہد) نے ان ناموں کی تلاش اور یکجا کرنے کا بیڑا اٹھایا اور ایک قابل قدر مسودہ تیار ہوگیا جو بیک وقت ازدیاد ایمان کا بھی باعث ہے اور اغیار کے لئے ایک خاموش تبلیغ بھی ہے کیونکہ ناموں کے اندر مخفی پیش گوئیاں بھی پنہا ں ہوتی ہیں۔ قریباً 500 صفحات کے اس مسودہ میں حروف تہجی کی ترتیب سے اسماء و خطابات کو جمع کرکے ان کا فلسفہ اور تشریح آپ علیہ السلام کے اپنے الفاظ میں ہی جمع کردی گئی ہے۔ نیز اس کتاب میں مسیح موعود کے کثرت اسماء پر قلت تدبر ، علمی فقدان اور تعصب کی وجہ سے ہونے والے اعتراضات کا بھی کافی و شافی جواب موجود ہے۔ نیزقرآنی پیش خبری واذاالرسل اقتت کی بھی توضیح مل جاتی ہے۔ الغرض اس نادر پراجیکٹ پر عرق ریزی کرکے مصنف موصوف نے مسیح ومہدی کے ناموں اور خطابات کی توضیح کرتے ہوئے آپ کی سیرت و سوانح اور اخلاق عالیہ کی مختلف حسین و دلکش جہتوں کی طرف بھی متوجہ کیا ہےاور آخرپر مخلوق خدا کی طرف سے ملنے والے بعض مثبت تبصروں میں مذکور اسماء کوبھی باحوالہ درج کیا گیا ہے۔