خطبات امام جماعت احمدیہ
حضرت مرزا مسرور احمد، خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزمحسن انسانیت، نبی اطہر،بانی اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ کی پاکیزہ زندگی کے متعلق آپ کے مخالفین اپنی مایوسی،بغض، تکبر اور حق دشمنی کے جذبات میں بہہ کر توہین و گستاخی کے مرتکب ہوتے رہتے ہیں۔ سال 2006ء میں ایسے ہی عناصر نے آزادی ضمیر اور آزادی صحافت کے نام پر بہت ہی گھناؤنی اور ظالمانہ حرکت کی کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف منافرت پھیلانے کے لئے بےہودہ خاکے اور کارٹون بنا کر مختلف کتب اور اخبارات میں شائع کئے، جس پر مختلف مسلم تنظیموں اور مسلمان ممالک نے بڑے سخت ردعمل کا اظہار کیا، آگیں لگائی گئیں اور غم و غصہ کا اظہار کرنے کے لئے املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اسی تناظر میں امام جماعت احمدیہ حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبات جمعہ کا سلسلہ شروع فرمایا جس سے واضح ہوا کہ ایسے حالات میں ایک حقیقی مومن کا ردعمل کیسا ہوناچاہئے اور اسلام کی خوبصورت تعلیم کی برتری دیگر مذاہب پر ایک دفعہ پھر واضح ہوکر سب کے سامنے آنے لگی۔ ان خطبات کو اسلام انٹرنیشنل پبلی کیشنزانگلستان نے کتابی شکل میں شائع کیا ہے۔