حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام نے اپنی تصنیف لطیف آئینہ کمالات اسلام میں حضرت محمد مصطفی خاتم النبیین ﷺ کی مدح میں ایک عربی قصیدہ بھی درج فرمایا تھا جویقیناً آسمان و زمین پر مقبول ٹھہرا۔70 اشعار پر مشتمل اس قصیدہ کا ایک ایک مصرع آقاو مطاع ﷺکے لئے غلام صادق علیہ السلام کی لافانی محبت و کشش کا آئینہ دار ہے۔ اس دل موہ لینے والے ، زبان زدعام، مقدس عارفانہ کلام کو استفادہ عام کے لئے بارہا شائع کیا جاچکا ہے۔موجودہ دیدہ زیب ایڈیشن نظارت نشر واشاعت قادیان کا شائع کردہ ہے۔ جس میں ہر شعر کے نیچے بامحاورہ اردو ترجمہ درج ہے۔