حضرت امام جماعت احمدیہ کے پورے ہونے والے کشوف و الہامات کا ایمان افروز مجموعہ
مولانا دوست محمد شاہد، مؤرخ احمدیتمبلغ سلسلہ مکرم بشیر احمد آرچرڈ صاحب نے 1956کے آخر میں حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کی خدمت میں درخواست کی کہ حضور رضی اللہ عنہ کے پورے ہونے والے کشوف و الہامات کی یکجا کرکے طبع کروانا مفید رہے گا تا مادہ پرست اہل مغرب کے سامنے اسلام کےزندہ مذہب ہونے اور سلسلہ الہام کے تسلسل کا واقعاتی ثبوت رکھاجاسکے۔ ادارۃ المصفین کی طرف سے شائع کردہ اورمولانا دوست محمد شاہد صاحب کے مرتب کردہ اس مواد کو مختلف ابواب کی صورت میں پیش کیا گیا ہے جس کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کے رویاء و کشوف اور الہامات کا سلسلہ غیر معمولی حد تک وسیع اور حیرت انگیز ہے اور ان پیش خبریوں کی تکمیل کے ایمان افروز واقعات کا ایک لمبا سلسلہ ہے۔