برموقع سوواں جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ عالمگیر 1891ء – 1991ء
جماعت احمدیہ کا جلسہ سالانہ مذہبی عبادت کا درجہ نہیں رکھتا مگر جماعت کی تنظیم و تربیت اور ترقی میں اس کا کردار اتنا قوی ہے کہ اس میں شمولیت ہر احمدی کے لئے ایک خاص رنگ رکھتی ہے۔ جلسہ سالانہ کی روایت پر سو سال مکمل ہونے پر یہ خصوصی مجلہ قابل قدر تحقیق و جستجو کے بعد بہت محنت سے مرتب کیا گیا تھا۔ جو جلسہ سالانہ کے حوالہ سے اعدادوشمار اور معلومات کا خزانہ ہے۔