احمدی بچوں اور نوجوانوں کوامت محمدیہ کے علماء اور بزرگان سلف کی سیرت و سوانح سے واقفیت دلانے کے لئے سادہ زبان اور عام فہم انداز میں نہایت اختصار سے لکھا جانے والا یہ کتابچہ پہلی دفعہ اگست 1983ء میں مکرم و محترم محمود احمد شاہد صاحب کے دور صدارت میں شائع کیا گیا تھا۔ زیر نظر ایڈیشن کمپوز شدہ ہے جس کا مطالعہ ہمیں امام موصوف کی میدان علم فقہ میں کمال اور گہرائی ، نیکی ، تقویٰ، طہارت اور نہایت اعلیٰ اخلاق اور آپ کی سیرت اور اخلاق کے حسین،فائندہ منداور دلچسپ واقعات کا پتہ دیتا ہے ۔
یقینا ًحضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے علم و معرفت سے کروڑوں لوگوں نے فائدہ اٹھاہے لیکن یہاں اس کتاب میں درج ان کی سیرت بطور خاص طالب علموں کو ایک مضبوط عزم اور بلند حوصلہ عطا کرنے کا موجب ہوگی۔