کتاب پیغام صلح سے ماخوز ارشادات
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑنظارت نشر و اشاعت قادیان نے تبلیغی مقاصد کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی آخری تصنیف پیغام صلح سے اقتباسات کاانتخاب کرکے شائع کیا ہے۔ دراصل حضر ت مسیح موعود علیہ السلام نے جو تعلیم اور اصول دنیا کے سامنے پیش کئے ہیں ان سے نہ صرف ملک کے اندر بسنے والی مختلف اقوام و مذاہب میں صلح و امن کی بنیاد پڑتی ہے اور ملک کی ترقی، استحکام اور سربلندی کےلئے راستے ہموار ہوتے ہیں بلکہ مشرق و مغرب کے متضاد خیالات و نظریات اور مذہب و سائنس کی بظاہر مخالف لہروں کے ملنے کے سامان بھی پیدا ہوتے ہیں۔ الغرض آپ علیہ السلام نے اپنی زندگی میں جو لٹریچر پیدا فرمایا ، تقاریر کے ذریعہ پیغام عام کیا، اس سے لوگوں میں پُرامن رہنے اور ترقی پسندانہ خیالات کی رو پیدا کرنے کا ہی سامان ہوتا ہے۔
کتا ب کے آخر پر 198ممالک کی فہرست بھی دی گئی ہے جن میں اسلام احمدیت کا پودا کتاب کی اشاعت کے وقت تک لگ چکا تھا۔ نیز ایک سن وار فہرست ان 71 زبانوں کی بھی دی گئی ہے جن میں جماعت احمدیہ کی طرف سے قرآن کریم کے تراجم کی اشاعت ہوچکی ہے۔