قرآنی دعائیں اور انکی تاثیرات
ح م ا، فاضل عربی ، استاذ الحدیثقرآنی دعاؤں کی عظیم الشان تاثیرات ہیں، کیونکہ یہ الفاظ میں دعا کرنا خدا نے اپنے برگزیدہ پیاروں کو خود سکھایا اور پھر قرآن کریم کی صورت میں قیامت تک اس طریق کو محفوظ کردیا ہے۔ ان دعاؤں میں انسانوں کے لئے طلب کے پیمانے اور عطا کرنے والے کی ناپیدا کنار وسعتوں کے اشارے میں موجود ہیں۔ ادعیہ القرآن کے سب سے بڑے رازدان حبیب کبریاء حضرت محمد مصطفیﷺ تھے، زیر نظر کتاب میں قرآنی دعاؤں کی تاثیرات بیان فرمودہ نبی کریم ﷺ کو یکجائی طور پر پیش کیا گیا ہے۔ بیسیوں قرآنی دعاؤں کو جامع عناوین کے تحت مرتب کرکے کتاب کے آخر پردعاؤں کا حروف تہجی کے اعتبار سے ایک مفید انڈیکس بھی شامل کیا گیا ہے کہ اگر کسی کو کسی دعا کا پہلا لفظ یاد ہوتو وہ اس کی مدد سے باآسانی پوری دعا تک پہنچ سکتا ہے۔