تاریخ محافظتِ قرآن شریف
احسان اللہ دانش، مربی سلسلہقرآن کریم کے ساتھ خداتعالیٰ کا خاص حفاظت کا وعدہ ہے، چونکہ آج تک مخالفین و دشمنان اسلام اس آفاقی کلام میں رد وبدل اور خرابی پر قادر نہیں ہوسکے ہیں اس لئے یہ زمرہ اشرار دانستہ طورپر اس بابت غلط فہمیاں پھیلانے کی آئے روز کوشش کرتا رہتا ہے۔ زیر نظر کتاب کو مکرم احسان اللہ دانش صاحب نے اولاً اپنے تفسیر القرآن کے تخصص میں مقالہ کے طور پرمرتب کیا تھا جسے بعد میں کتابی شکل دی گئی ہے۔ اس میں متن قرآنی کی تدوین کی ثقہ تاریخ درج کرکے قرآن کریم کی لفظی اور معنوی محافظت پرذیلی عناوین بنا کر روشنی ڈالی گئی ہے یوں ایک گمنام معترض ابن وراق کی 1995ء میں سامنے آنے والی کتاب Why I am Not a Muslim میں حفاظت قرآن کے حوالہ سے داغے گئے بے سرو پا اعتراضات کا دفعیہ بھی ہوگیا ہے۔