جلد دوم
حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابعؒحضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے مستورات سے خطابات کا یہ مجموعہ لجنہ اماء اللہ پاکستان کا مرتب کردہ ہے ۔
اس مجموعہ سے جہاں احمدی مستورات کے لئے امام وقت کی توقعات اور قیمتی نصائح سے آگہی ملتی ہے وہاں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی لجنہ اماء اللہ کی تنظیم سے تعلق کا بھی اظہار ہوتا ہے کہ کس طرح حضور ؒ کی والدہ مرحومہ سیدہ ام طاہر نے اس شجر سایہ دار کی اپنی محنتوں اور خدمتوں سے آبیاری کی تھی۔
قریبا 700 صفحات پر مشتمل اس مجموعہ میں خطابات کے متن میں حوالہ جات شامل ہیں جبکہ شروع میں خطابات کے عناوین کی فہرست تو درج ہے لیکن آخر پر انڈیکس موجود نہ ہے۔