یہ کتاب حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ نے دسمبر 1921ء میں تحریر فرمائی جس میں آپ ؓ نے مولوی محمد علی صاحب ایم اے، امیر لاہوری جماعت، کی انگریزی کتاب THE SPLITسے پیدا ہوسکنے والے شکوک و شبہات اور غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کے علاوہ اختلافات سلسلہ کی تاریخ کے صحیح حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔