ازواجِ مطہرات ؓ اور اولاد النبیﷺ کی سیرت و سوانح کا ایمان افروز تذکرہ
ح م ا، فاضل عربی ، استاذ الحدیثبانی اسلام حضرت محمد ﷺ کے خونی رشتہ دار، اور خدمات اسلام میں پیش پیش رہنے والے ان مقدس وجودوں کے حالات زندگی پر مشتمل یہ کتاب بہت محنت، تحقیق و تدقیق کے بعد مرتب کی گئی ہے۔ اس میں اہل بیت کی تعریف ، ان کا اعلیٰ مقام، ازواج مطہرات کا مختصر تعارف، بنات اور دیگر اہل بیت کے تفصیلی تذکرہ، ان مقدس وجودوں پر مستشرقین کے اعتراضات کے جوابات اور دیگر متعلقہ ضروری مواد پر مشتمل یہ کتاب وقت کی ضرورت بن کر سامنے آئی اور سلسلہ کے لٹریچر میں اس موضوع پر یکجائی صورت میں ضروری تفصیلات کے ساتھ آنے والا قابل قدر اضافہ ہے۔
زیر نظر کتاب کے حصہ اول میں 13 ازواج مطہرات کا جبکہ دوسرے حصہ میں 4 بنات النبی ﷺ کا تذکرہ ہے۔ اسی طرح حضرت امام حسن او رحسین رضی اللہ عنھما کا تعارف بھی شامل کردیا گیا ہے۔ افادیت بڑھانے کے لئے کتاب میں مذکور مقدس ہستیوں کے تذکرہ اور حالات زندگی بتانے سے قبل ان کے فضائل کا مختصراً ذکر ہے۔ نیز اہل علم و محقق حضرات کے لئے تمام واقعات و احادیث کے مفصل حوالہ جات ہر مضمون کے آخر پر درج کئے گئے ہیں۔
ضروری نقشوں اور خاکوں اور تعارفی چارٹس شامل کرکے اس کتاب کی افادیت میں خاطرخواہ اضافہ کیاگیاہے۔