ایم ایم احمد ۔ شخصیت اور خدمات
فہرست مضامین
قطعۂ تاریخ وفات مرزا مظفر احمد صاحب
ہو گئے ہیں ’’ایم ایم احمد جدا‘ بطل جلیل
چل دئیے محسن‘ مربی‘ مہرباں میرے خلیل‘‘
2002ء
لو کا موسم ہر طرف تھا دھوپ بھی تھی بے لحاظ
اور اس موسم میں تھے وہ ٹھنڈے پانی کی سبیل
ہر قدم پر گھپ اندھیروں سے پڑا تھا واسطہ
ہر قدم پر روشنی کی وہ بنے روشن دلیل
ہر طرف بکھرے تھے سنگ رہ مگر ان کا وجود
ہر کسی کے واسطے بنتا رہا اک سنگ میل
آخری دم تک خدا کے دین کے داعی رہے
کفر کی وادی میں دین حق کے تھے اعلیٰ وکیل
اک مسلسل جُہد میں قدسی مظفر ہی رہے
ہوش میں جب تک رہے سمجھا نہیں خود کو علیل
(عبدالکریم قدسی)