حضرت مریم صدیقہ علیھا السلام کے بیٹے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو تاریخ انسانی کی سب سے زیادہ متنازعہ فیہ شخصیت بھی کہہ دیا جاتا ہے لیکن زیر نظر کتاب میں مصنفہ نے اس بابرکت انسان کی کہانی کو نہایت محبت، جانفشانی اور خلوص کے ساتھ مرتب کیا کہ تحریر اور اسلو ب خود گواہ ہے۔ اس کتاب کے ہر صفحہ سے موضوع کا تسلسل ، الفاظ کی سادگی، تحقیق میں باریک نظری ، حوالہ جات کی تائید سے مصنفہ کی سنجیدگی ٹپکتی ہے۔
الغرض اس بہت اچھی کتاب کے ذریعہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی محبوب شخصیت کومحبت و نفرت کرنے والوں کی طرف سے پیدا کردہ افراط و تفریط کے دبیز پردوں سے نکالا گیا ہے، آپ کی صحیح تعلیم کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ آپ علیہ السلام کے متعلق بہت سی غلط فہمیوں اور گمراہیوں کو بھی دلیل اور تحقیق کے ساتھ دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔