درثمین، کلام محمود، کلام طاہر، درعدن اور بخار دل سے منتخب اشعار
۔یہ مجموعہ احمدی بچوں کی تربیت اور ان میں اعلیٰ اخلاق کی ترویج کے لئے بہت ہی مفید کاوش ہے۔ جماعتی لٹریچر سےماخوذ معانی اور گہرائی سے بھرے پاکیزہ اشعار یاد رکھنے، اور پھر اگلے مراحل میں شعر گوئی جیسے لطیف ملکہ سے آشنا کرنے کے لئے یہ کتاب عمدہ کوشش ہے۔
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ 28 اکتوبر 1988ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:
’’معاشرے کا مذاق بعض مطالبے کرتا ہے، اگر آپ نے مذاق کی اصلاح نہ کی اور مطالبوں کی راہ میں کھڑے ہوگئے تو آپ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ مذاق بلند کریں۔ اور مذاق کے مطالبات پورے کریں۔ ۔ ۔ بہتر مذاق پیدا کرنا نہایت اہم ہے۔ ۔ ۔‘‘