تأثرات

خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء

محمد مقصود احمد، مربی سلسلہ

خلافت احمدیہ کے ایک سو سال مکمل ہونے پرپوری دنیا میں امیر المومنین سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان قیادت و رہنمائی میں خدا تعالیٰ کی حمد و ثناء وشکر، عبادات و مناجات اور خدمت خلق پر مشتمل دینی اور تربیتی تقاریب اور پروگرام مرتب کئے گئے۔ جوبلی کی ان  تقریبا ت پر لوگوں کے تاثرات و جذبات قلمبند کرکے یہ قیمتی تاریخی مواد مرتب اور محفوظ کیا گیا ہے۔ الغرض اس پانچ صد صفحات سے زیادہ ضخیم کتاب کی صورت میں قریباً پونے دو سو ممالک میں پھیلی جماعت احمدیہ کی خلافت جوبلی کے موقع پر منعقدہ تقریبا ت کی مختصر کارگزاری، اہل ذوق احباب کے منظوم جذبات، اور دیگر بہت سا قیمتی مواد یکجا ہوگیا ہے۔