حضرت صاجزادہ مرزا بشیر احمد رضی اللہ عنہ کی اس تصنیف لطیف میں احمدی احباب کے لئے نہایت مفید تبلیغی مواد قرآن کریم، احادیث نبویہ اور اقوال آئمہ کی روشنی میں نہایت کی خوش اسلوبی اور عمدہ ترتیب کے ساتھ جمع ہے جس کی مدد سے ہر احمدی ، جماعت احمدیہ یعنی حقیقی اسلام کے عقائد کو دلائل قاطعہ اور براہین ساطعہ سے اپنے زیر رابطہ احباب تک پہنچا کر باآسانی ثابت کرسکتا ہے۔
الغرض حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان فرمودہ مسیح و مہدی کی بعثت کے لئے مقرر زمانہ، تب ظاہر ہونے والی علامات اور اس کے مشن کی تفصیلات کے لئےموجود مستند حوالہ جات کی مدد سے حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کی صداقت کے ثبوت کے لئے یہ کتاب ایک کارگر تبلیغی انسائیکلو پیڈیا ہے۔
اس کتاب کے اب تک متعدد ایڈیشن شائع ہوکر مصنف کے لئے موجب زیادت ثواب بن چکے ہیں ۔ موجودہ ٹائپ شدہ ایڈیشن نظارت نشر و اشاعت قادیان کا شائع کردہ ہے۔