تحدیث نعمت

چوہدری محمد ظفراللہ خانؓ

حضرت چوہدری سرمحمد  ظفراللہ خان صاحب کے خود نوشت حالات زندگی ’’تحدیث نعمت‘‘ کے نام سے شائع شدہ ہیں۔حضرت چوہدری صاحب کی سب سے بڑی خوش نصیبی بلاشبہ حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کی زیارت اور بیعت کی سعادت پانا تھا، اس کے ساتھ ساتھ آپ برصغیر میں اور پھر عالمی سیاست و قیادت میں بلندترین مناصب پر بھی سرفراز رہے، اس تفصیلی کتاب کا مطالعہ بتاتا ہے کہ آپ دیگر بہت سے اوصاف حمیدہ سمیت عاجزی اور پردہ پوشی کے بھی پیکر تھے۔ یوں قریباً ایک صدی پر محیط واقعات کا یہ دلکش بیان ایک سیر جہان بھی ہے ، تاریخ ہندوپاکستان، تاریخ عالم اورمعاصر مشاہیر عالم کا درست ترین فوٹو اور انسائیکلو پیڈیا بھی ہے۔ مصنف نے پنجاب سے شروع ہوکر یورپ وامریکہ میں گزرے اپنے مصروف ترین مہ و سال کا خارق عادت یادداشت کی مدد سے دلچسپ اور معلومات سے بھرا ایمان افروز بیان درج کیا ہے۔ یوں یہ صرف ایک فرد کی آپ بیتی نہیں بلکہ جماعتی، ملکی اور عالمی تاریخ کا مستند ترین باب ہے۔

1971ء میں ڈھاکہ کے ایک فلاحی ادارہ کی طرف سے شائع کردہ اس کتاب کے 700 صفحات ہیں اور آخر پر اسماء کا انڈیکس بھی موجود ہے۔